ETV Bharat / state

Another Girl Tried to Commit Suicide in Sabarmati Riverfront: عائشہ کی طرح ایک اور لڑکی نے احمدآباد سابرمتی ریور فرنٹ میں خود کشی کرنے کی کوشش کی - Ayesha Suicide Case

احمدآباد کے ریور فرنٹ سے عائشہ جیسی ایک اور خاتون نے سابر متی ندی میں خود کشی کرنے کی کوشش کی. اس خاتون نے بھی خود کشی کرنے سے قبل عائشہ کی طرح ویڈیو بنا کر اپنی آپ بیتی سنانے کی کوشش کی. راحت کی بات یہ ہے کہ اس خاتون کو خود کشی کرنے سے پہلے مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ Another Girl Tried to Commit Suicide in Sabarmati Riverfront

Another Girl Tried to Commit Suicide in Sabarmati Riverfront

author img

By

Published : May 7, 2022, 8:00 AM IST

Updated : May 8, 2022, 5:38 PM IST

احمدآباد: گجرات کے احمدآباد میں واقع ریور فرنٹ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے جہاں عائشہ جیسی ایک اور خاتون نے سابر متی ندی میں خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ عائشہ نے اپنے سسرال والوں سے پریشان ہو کر خود کشی کر لی تھی اس طرح اب دوسری ایک اور خاتون نے اس جرم کو انجام دینے کی کوشش کی۔ دراصل احمدآباد کی ریور فرنٹ میں خود کشی کرنے والی یہ شادی شدہ خاتون اپنے سسرال والوں سے پریشان ہو گئی تھی. گھریلو جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی. یہی وجہ ہے کہ اس خاتون نے ریور فرنٹ پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ قبل ازیں اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں اس نے بتایا ہے کہ اس کی شادی کم عمری میں کردی گئی تھی۔ Another Girl Tried to Commit Suicide in Sabarmati Riverfront

اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے ذہنی اذیت دیتا رہا ہے اور میری شادی 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی میں احمدآباد کے دریاپور میں رہتی ہوں اور اس کا تعلق راجستھان کے ٹونک سے ہے۔ میرا شوہر دو دن سے قرآن شریف کی قسم کھانے کو کہہ رہا تھا اور کہتا تھا کہ تو اب گئی تو واپس نہیں آئے گی میں فون نہیں کروں گا. تیرے گھر والے سکھاتے ہیں. تیرے بھائیوں کو مار ڈالوں گا. میں یہاں کا غنڈا ہوں، وغیرہ وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اس خاتون کو خود کشی کرنے سے پہلے مقامی لوگوں نے بچا لیا بعد میں پولیس کو اطلاع کر کے پولیس کے حوالے کر دیا کہ اس معاملے کی شکایت ریور فرنٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جہاں پولیس اس لڑکی سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے اس کے شہر کے خلاف ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Last Updated : May 8, 2022, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.