ETV Bharat / state

Modi's Book: وزیر اعظم کی کتاب کا اردو ترجمہ کرنے والی فہمیدہ شیخ صبا کو ایوارڈ - Prime Minister book

ملک کے وزیر اعظم کی نریندر مودی (Modi's Book) کی کتاب 'آنکھ آدھنیہ چھے' کو اردو میں "آنکھ یہ نعمت ہے" کے نام سے ترجمہ کرنے والی مترجم فہمیدہ شیخ صبا کو گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی کتاب کو اردو ترجمہ کرنے والی فہمیدہ شیخ صبا کو ایوارڈ

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 2:02 PM IST

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی جانب سے گزشتہ دنوں اردو زبان و ادب کے ادباء و شعراء کی سال 2019 اور 2020 میں شائع ہوئی بہترین کتابوں پر انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں گجرات کے 6 ادباء و شعراء کا نام شامل ہے۔

ویڈیو

جن میں ایک نام فہمیدہ شیخ صبا کا بھی ہے جنہوں نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی (Modi's Book) گجراتی زبان میں 'آنکھ آدھنیہ چھے' کتاب کو "آنکھ یہ نعمت ہے" کے نام سے اردو میں ترجمہ کیا ہے جس کے لئے فہمیدہ شیخ صبا کو 2019 کا بہترین کتاب ایوارڈ کا دوسرا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

'آئیے ہم ایک نظر ڈالتے ہیں شاعرہ فہمیدہ شیخ صبا کی اردو خدمات پر'

احمدآباد کی مشہور شاعرہ فہمیدہ شیخ احمدآباد کے سرخیز علاقے میں مقیم ہیں۔ ان کا تخلص صبا ہے، ان کی پیدائش 1963 میں احمدآباد میں ہوئی تھی، ان کے والد کا نام سراج الدین علوی تھا، فہمیدہ شیخ کو بچپن سے ہی لکھنے پڑھنے کا بہت شوق تھا اور اسی شوق نے انہیں شاعر اور مترجم بنادیا۔

اس تعلق سے فہمیدہ شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اردو کی دنیا میں ان کی شروعات مترجم سے ہوئی، انہوں نے کئی گجراتی اور ہندی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کیا، پھر انہوں نے شعر و شاعری لکھنے کی شروعات کی اور آہستہ آہستہ مشاعروں اور سمینار میں حصہ لینے لگیں اور اس طرح سے اردو دنیا میں ان کی ایک بہترین شروعات ہوئی۔

اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی جانب سے بہترین کتاب کا ایوارڈ دینے کے اعلان کے بعد فہمیدہ شیخ کتاب کے تعلق سے بتاتی ہیں کہ 'گجرات کی مشہور مصنفہ انجنا سندھیر نے اس کتاب کا ترجمہ ہندی میں کیا ہے اور انہوں نے ہی مجھے اردو زبان میں اس کتاب کا ترجمہ کرنے کا 2017 میں مشورہ دیاا تھا لیکن میری بیماری اور کچھ پریشانیوں کے سبب اس کتاب کا ترجمہ کرنے میں دو سال کا وقت لگا اور میں نے 2019 میں اس کتاب کا ترجمہ مکمل کرکے منظر عام پر لایا جس کا نام 'آنکھ یہ نعمت ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب اتنی مقبول ہوئی کہ آج مجھے اس کتاب کے لیے 2019 کا ایوارڈ ملنے والا ہے اس لئے میں گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.