ETV Bharat / state

گجرات میں دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا اعلان - جنرل اسٹریم کی طلبا کے امتحانات کا اعلان

گجرات بورڈ نے دسویں ریپئر اور بارہویں سائنس اور جنرل اسٹریم کے طلبا کے امتحانات کا اعلان کیا ہے۔ جو یکم جولائی سے شروع ہوکر 16 جولائی کو ختم ہوں گے، رواں برس بورڈ کے امتحانات میں 10.45 لاکھ طلباء حصہ لیں گے۔

گجرات میں دسویں اور 12بارہویں بورڈ  کے امتحانات کا اعلان

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 1:34 PM IST

گجرات میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے دسویں ریپئر اور بارہویں سائنس اور جنرل اسٹریم کے طلباء کے امتحانات کا اعلان کیا ہے۔ جو یکم جولائی سے شروع ہوکر 16 جولائی کو ختم ہوں گے، رواں برس بورڈ کے امتحانات میں 10.45 لاکھ طلباء حصہ لیں گے۔

دسویں جماعت کے ریپیئر طلباء کے امتحانات 8 جولائی کو مکمل ہوں گے جب کہ بارہویں سائنس کے طلباء کے امتحانات 10 جولائی اور بارہویں جنرل اسٹریم کے طلباء کے امتحانات 16 جولائی کو مکمل ہوں گےْ

کورونا وائرس کے قہر کے سبب جماعت ایک سے نو اور 11 کے طلباء کو پرموشن دیا جائے گا، اس کے علاوہ گجرات حکومت نے دسویں جماعت کے ریگولر طلباء کو بھی پرموشن کے ذریعے پاس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس بورڈ کے امتحانات میں دسویں جماعت کے 3.62 لاکھ ریپیئر طلباء حصہ لیں گے. تاہم بارہویں سائنس کے 1.40 لاکھ طلباء اور بارہویں جنرل اسٹریم کے 5.43 لاکھ طلباء امتحانات میں حصہ لیں گے، یعنی مجموعی طور پر رواں برس 10.45 لاکھ طلباء بورڈ کے امتحانات میں شامل ہوں گے، اس دوران کورونا گائڈ لائنز پر مکمل طور سے عمل کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.