ETV Bharat / state

گجرات: تین نومبر کو 8 اسمبلی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 3:51 PM IST

گجرات میں 8 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے تاریخوں کا آج اعلان آج الیکشن کمیشن کی جانب سے کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں کل 56 اسمبلی نششتوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

گجرات: تین نومبر کو 8 اسمبلی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات
گجرات: تین نومبر کو 8 اسمبلی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات

ریاست گجرات میں 8 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں کل 56 اسمبلی نششتوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے جس میں گجرات اسمبلی کی 8 نشستوں پر تین نومبر کو ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے اور 10 نومبر کو اس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی کی 8 اسمبلی نشستوں کے لیے تمام امیدوار 9 سے 16 اکتوبر تک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ اور 19 اکتوبر کو فارم واپس لینے کی آخری تاریخ طے کی گئی ہے، انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی گجرات میں آج سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے ۔

واضح رہے کہ گجرات اسمبلی کی 8 نشستوں میں کپراڈا، ڈانگ، لمڈی، گرڈا، دھاری، موربی، کرجن، ابڈاسا، کی سیٹیں شامل ہیں، ان نششتوں سے گجرات کی راجیہ سبھا الیکشن کے دوران کانگریس کے 8 رکن اسمبلی نے استعفی دے دیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.