امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں کلول کے بلوا گاؤں میں ایلکٹرک پوٹر ویلز تقسیم کیے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'کمہار خود انحصاری منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اقدام پسماندہ کمہاروں کی برادری کو مستحکم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا جبکہ برتنوں کے روایتی فن کو بھی زندہ کیا جائے گا۔'
انہوں نے پانچ کمہاروں سے بھی بات چیت کی- اشوک بھائی پرجاپتی ، راجیش بھائی پرجاپتی ، جینتی بھائی پرجاپتی ، سوریخابن پرجاپتی اور ویلجی بھائی پرجاپتی - جنہیں کے سی سی نے برتن سازی میں دس دن کی تربیت دی ہے۔
'شاہ نے کہا کہ ''ہمارے کمہاروں کی زندگی میں جو تبدیلی آئی ہے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔ مرکز میں ہماری حکومت پرجاپتی برادری کے بہتر معاش کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتی ہے۔ الیکٹرک چاک کی تقسیم ہمارے وزیر اعظم (نریندر مودی) کا گجرات کے عوام کو ایک تحفہ ہے۔''
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے کمہاروں کو یقین دلایا کہ ریلوے کے ساتھ معاہدہ سمیت انتظامات کیے جائیں گے ، تاکہ ان کی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لیے مناسب مارکیٹنگ چینل مہیا کیا جاسکے۔
کے آئی سی کے چیئرمین ونائے کمار سکسینہ نے کہا کہ 'اب تک ملک بھر میں 17000 سے زیادہ الیکٹرک چاک تقسیم کی جاچکی ہے، جو کمہار برادری کے 70،000 افراد کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
'سکسینا نے کہا کہ 'الیکٹرک چاک سے مٹی کی اشیاء کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں ہر روز تقریبا 2 کروڑ کلہار بنائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ''کمہار 400 کلو ریلوے اسٹیشنوں پر کامیابی کے ساتھ یہ کلہار فروخت کررہے ہیں۔''
واضح رہے کہ گجرات کے متعدد خطے، خاص طور پر کچ اور سوراشٹر، روایتی مٹی کے برتنوں کے فن کے لیے مشہور ہیں۔ 2018 میں کمہار سشاکتی کرن یوجنا کے آغاز کے بعد سے، کے آئی سی نے گجرات کے مختلف دیہاتوں سے لگ بھگ 750 کمہاروں کو تربیت دی ہے۔
گاندھی نگر ضلع میں، کے آئی سی نے 100 کمہاروں کو تربیت دی ہے اور 100 الیکٹرک پوٹر ویلز اور 10 بلنجر مشینیں تقسیم کیں۔ کمہار سشاکتی کرن یوجنا کے تحت کمہاروں کی اوسط آمدنی اب ماہانہ 3،000 سے بڑھ کر 10،000 روپے فی مہینہ ہوگئی ہے