ETV Bharat / state

امریکی گجراتی مسلم تنظمیوں کی طرف سے 100 آکسیجن کنسنٹریٹر کا عطیہ - 100 آکسیجن کنسنٹریٹر احمدآباد کی الامین اسپتال کو عطیہ

ہندوستان میں آکسیجن کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے آفمی اور جی ما تنظیم کے بینر تلے 100 آکسیجن کنسنٹریٹر احمدآباد کی الامین اسپتال کو عطیہ کیا گیا ہے۔

امریکی گجراتی مسلم تنظمیوں نے کورونا کے درمیان پہنچائی مدد

author img

By

Published : May 24, 2021, 9:07 PM IST

Updated : May 25, 2021, 9:30 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس سے حالات انتہائی تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

امریکی گجراتی مسلم تنظمیوں نے کورونا کے درمیان پہنچائی مدد

ایسے می‍ں امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن یو ایس اے-کینیڈا( AFMI) اور گجرات مسلمس ایسوسی ایشن آف امریکہ ( GMAA) نے ہندوستان میں کووڈ-19 کے مریضوں کو مناسب آکسیجن فراہم کرنے کے لیے 100 آکسیجن کنسنٹریٹر کی امداد بھیجی ہے۔
دراصل کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کورونا مریضوں کو سب سے زیادہ آکسیجن کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں گجرات کے جو مسلمان امریکہ اورکینڈا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں آکسیجن کی ضرورت کو دیکھتے ہوے آفمی اور جی ما تنظیم کے بینر تلے 100 آکسیجن کنسنٹریٹر احمدآباد کی الامین اسپتال کو عطیہ کیا۔
اس تعلق سے الامین اسپتال کے سیکرٹری عرفان چشتی نے کہا کہ الامین اسپتال ہمیشہ سے غریب و متوسط طبقے کے مریضوں کے لیے اپنی خدمات انجام دیتا رہا ہے۔ کورونا کے دور میں بھی نان کووڈ اسپتال کے طور پر بھی ہر طرح کی خدمات انجام دی ہے، لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جب مزید آکسیجن کی قلت کے سبب لوگ مرنے لگے تب ہم نے لوگوں سے امداد کی اپیل کی جس کے تحت آفمی اور جی ما جیسی تنظیموں نے ہمیں 100 آکسیجن کانسٹریشن بھیجا ہے۔ جس میں سے پچاس آکسیجن کانسنٹریشن مختلف ریاستوں کے اسپتال جیسے علی گڑھ، حیدرآباد، نڑیاد، وڈودرا ، کپرونج کو بھیجا گیا ہے اور 50 مشینوں کو ہمارے ہی اسپتال میں بینک کے طور پر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ رکن اسمبلی غیاث الدین نے 25 لاکھ اور رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے 25 لاکھ روپے الامین اسپتال کو مختص کیا ہے۔ جس کا استعمال ہم غریب مریضوں کے علاج کے لیے کرنے والے ہیں۔تاہم جمعت علماء ہند گجرات نے بھی ایک ایمبولنس الامین اسپتال کے مریضوں کے لیے عطیہ کی ہے. تاہم الامین اسپتال کے ٹرسٹی ریحان شیخ کا کہنا ہے کہ جو امداد ہمیں حاصل ہوئی یے اس کو ہر ضرورت مند اسپتال و مریضوں تک پہچانے کا کام ہم کر رہے ہیں۔ اس میں ہم بلا تفریق ہندو مسلم سب کو ان مشینوں کا فائدہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ اور یہاں کے لوگوں نے امداد تو دے دی ہے لیکن اب ہم اسے پورے ہندوستان تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔

Last Updated : May 25, 2021, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.