گجرات کے قدیم شہر احمد آباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے متعدد ریلیاں ہو چکی ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی کے علاوہ دیگر سینیئر رہنما بھی یہاں تشہیری مہم میں شرکت کر چکے ہیں۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے ایم آئی ایم نے 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ ایم آئی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان فی الوقت گجرات کے دس روزہ دورے پر ہیں۔
انہوں نے دورے کے پہلے روز مختلف مقامات پر احمدآباد میں مجلس کے دفاتر کا افتتاح کیا اور عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔
اسی درمیان انہوں نے احمدآباد کے مسلم اکثریتی علاقہ جوہاپورا میں بھی مکتم پورا دفتر کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں:گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم کارکنان نے حمایت واپس لی
اس موقع پر وارث پٹھان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں اب تک تیسرا آپشن نہیں تھا، کوئی مسلموں کے حق میں بولنے والا نہیں تھا۔ اس لیے ہم گجرات میں تیسرا آپشن بن کر ابھریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے امیدواروں کو جتانے اور بی جے پی کانگریس کو ہرانے کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال احمدآباد کی 21 نشستوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔