ETV Bharat / state

گجرات بلدیاتی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کی دستک - Local body elections in Gujarat

اے آئی ایم آئی ایم گجرات کے صدر صابر کابلی والا نے کہا کہ گجرات میں اقلیتی طبقہ سالوں سے اے آئی ایم آئی ایم کی راہ دیکھ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر طبقوں سے بھی لوگ بڑی تعداد ایم آئی ایم سے جڑ رہے ہیں۔

گجرات بلدیاتی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کی دستک

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 11:09 PM IST

گجرات میں بلدیاتی انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے گجرات کی سیاست عروج پر ہے۔

اس دوران گجرات کی سیاست میں پہلی بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دستک دی ہے۔

اس تعلق سے آج اے آئی ایم آئی ایم گجرات کے صدر صابر کابلی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اپنے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 'گجرات کا اقلیتی طبقہ سالوں سے ایم آئی ایم پارٹی کی راہ دیکھ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں دیگر طبقے کے لوگ اس پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بھارتیہ ٹرائیبل پارٹی کے صدر چھوٹو بھائی وساوا کے ساتھ اپنے اتحاد پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھوٹو بھائی وساوا کے ٹرائیبل علاقے میں کافی مسائل ہیں جس کے حل کے لئے یہ اتحاد کیا گیا ہے۔

ویڈیو
انہوں نےگجرات میں بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کارپوریشن انتخابات میں احمدآباد اور بھروچ سے لڑے گی۔ اس کا اعلان باضابطہ پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی صاحب خود کریں گے۔

وہیں، اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنے والوں کو صابر کابلی والا نے کہا کہ 'بی جے پی کانگریس دونوں ایک ہیں۔ جب بھی یہاں کوئی دوسرا متبادل آتا ہے تو یہ دونوں ایک ہو کر اسے ہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب یہ لوگ بوکھلا گئے ہیں لیکن ہم گجرات میں تیسرے فرنٹ کو مضبوط کریں گے اور دلت مسلم قبائلی ایک ہو کر الیکشن لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.