ETV Bharat / state

گجرات کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے ایم آئی ایم:  عآپ رہنما امجد خان

گجرات بلدیاتی الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم کی آمد سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ووٹ بینک کا نقصان ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 10:35 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم کی آمد سے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کو ہوسکتا ہے نقصان

گجرات میں عنقریب بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے والا ہے، ایسے میں بی جے پی، کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی انتخابی میدان اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے پیش نظر گجرات میں اے آئی ایم آئی ایم کے آمد سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ووٹ بینک کو نقصان ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس تعلق سے آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما احمد آباد کے صدر امجد خان پٹھان سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'اقتدار اور اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ پوری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں۔ اب ان کے چل چلاؤ کے دن آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی گجرات کے کارپوریشن، نگر پنچایت، ضلع پنچایت نگر نگم کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہے اور پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں اترے گی اور جیت حاصل کرے گی۔

ویڈیو

گجرات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے آمد پر عام آدمی پارٹی کے رہنما امجد خان پٹھان نے کہا کہ 'صابر کابلی والا میرے دوست ہیں اور ان کو اے آئی ایم آئی ایم گجرات کی ذمہ داری دی گئی ہے. میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ گجرات کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑیں تو ہم آپ کا استقبال کریں گے، لیکن صرف مینوریٹی بیلٹ میں الیکشن لڑیں گے تو ہمیں افسوس ہوگا۔
مزید پڑھیں:
ٹریکٹر پریڈ پر کسان تنظیمیں بضد، کہا 'یوم جمہوریہ پر ہماری ریلی ہر حال میں ہوگی'

امجد خان پٹھان نے کہا کہ 'اگر اے آئی ایم آئی ایم نے پورے گجرات کی تمام سیٹوں پر الیکشن نہیں لڑی تو میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی بی جے پی کی بی پارٹی ہے اور اگر وہ تمام سیٹوں پر بلدیاتی الیکشن لڑتی ہے تو ہم اس کا استقبال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.