ETV Bharat / state

AIMIM Memorandum: سابرمتی ریورفرنٹ متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم، ایم آئی ایم کا مئیر کو میمورنڈم - سکندر بخت نگر میں ریور فرنٹ متاثرین

احمدآباد ایم آئی ایم(Ahmedabad AIMIM) کے صدر شمشاد خان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی(PM MOdi) نے ریور فرنٹ کو ترقی کا ماڈل بنا کر خوب تعریفیں بٹوریں، لیکن ریور فرنٹ متاثرین آج بھی ایک ایک بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔ سکندر بخت نگر میں ای ڈبلیو ایس مکانات میں رہائش پذیر 992 فیملی کوڑے کے ڈھیر پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ایم آئی ایم کا مئیر کو میمورنڈم
ایم آئی ایم کا مئیر کو میمورنڈم
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 9:13 PM IST

ریاست گجرات(Gujarat) کے شہر احمدآباد (Ahmedabad)میں بحرام پورا کے سکندر بخت نگر کے ای ڈبلیو ایس کواٹرس میں رہائش پذیر سابرمتی فرنٹ(Sabarmati riverfront) متاثرین کو بنیادی سہولیات کے فقدان کا سامنا ہے۔ اس معاملے میں آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(ایم آئی ایم) کے اراکین نے احمدآباد کے مئیر کریٹ پرمار کو میمورنڈم سونپا اور مطالبہ کیا کہ ان لوگوں کی پریشانی کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات ماڈل کے طور پر سابر متی ریور فرنٹ کی تعمیر کروائی تھی۔ اسے تعمیر کرنے کےلیے بڑی تعداد میں لوگوں کی زمین لے کر انہیں سرکاری اسکیم کے تحت ای ڈبلیو ایس کوارٹرس میں شفٹ کرایا گیا تھا۔ ایسے ہی بحرام پور کے سکندر بخت نگر علاقے میں ریور فرنٹ متاثرین کی 992 فیملی رہائش پذیر ہیں۔ لیکن یہ لوگ آج تک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہی مسائل کے مدنظر آج ایم آئی ایم گجرات کے اراکین نے احمدآباد کے مئیر کریٹ پرمار کو اس سلسلے میں میمورنڈم دیا۔

اس تعلق سے احمدآباد ایم آئی ایم کے صدر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ ریور فرنٹ کو ترقی کا ماڈل بنا کر وزیراعظم نریندر مودی نے خوب تعریفیں بٹوریں، لیکن ریور فرنٹ متاثرین آج بھی ایک ایک بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔ سکندر بخت نگر میں ای ڈبلیو ایس مکانات میں 992 فیملی رہتی ہیں۔ سنہ 2010 میں ان لوگوں کو ریور فرنٹ سے لاکر یہاں بسایا گیا۔ لیکن ان کواٹرس کی بہت بری حالت ہے، یہاں ڈرینیج، صفائی کا فقدان ہے۔

ایم آئی ایم کا مئیر کو میمورنڈم

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یہاں کوئی نہیں آتا کہ لوگ کس پریشانی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس لیے آج ہم نے احمدآباد کے مئیر کریٹ پرمار کو میمورنڈم دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں یقین دہانی کی ہے کہ وہ اس علاقے کا جائزہ لیں گے اور جلد ہی ان کے مسائل حل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.