ETV Bharat / state

احمدآباد: 16 کشمیریوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا - احمد آباد کی منصوری مسجد

گجرات میں کورونا کے بڑھتےکیسز کے دوران احمدآباد کے لوگ خود کورونا چیک اپ کرانے کہ پہل کر رہے ہیں، ایسے میں احمدآباد میں گزشتہ روز تبلیغی جماعت کے درجنوں افراد رضا کارانہ طور پر اپنی طبی جانچ کرانے کے لیے سامنے آئے۔

جماعت کے درجنوں افراد نے رضا کارانہ طور پر اپنی طبی جانچ کے لیے سامنے آئے

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 2:25 PM IST

احمد آباد کی منصوری مسجد میں موجود 28 افراد (جموں و کشمیر سے 16 اور 12 واپی) اور جمال پور خان مسجد میں کرناٹک سے آئی جماعت کے 12 افراد نے خود پولیس اور طبی عہدیداروں سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد وہاں میڈیکل افسران پہنچے اور انھیں کورنٹائن لے گئے۔

اس موقع پر تبلیغی جماعت کے سربراہ ماسٹر عارف ، دریا پور کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ اور جمال پور کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا اور عہدیداروں کے مشترکہ کام سے جماعت کے افراد رضاکارانہ طور پر اپنا چیک اپ کرایا۔

جماعت کے درجنوں افراد نے رضا کارانہ طور پر اپنی طبی جانچ کے لیے سامنے آئے

اس تعلق سے دریاپور کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے بتایا کہ 'ہمارے ساتھی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کورونا سے کوئی بھی شخص متاثر نہ ہو اس لیے جگہ جگہ جا کر تبلیغی جماعت کے لوگوں کی شناخت کرکے انہیں ٹیسٹ کے لیے بھیجا اور کورنٹائن کرایا گیا ہے'۔

ایسے میں گزشتہ روز 28 افراد میں سے 16 افراد جو جموں کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں انھیں کورونا ٹیسٹ کرانے بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہاں بھی دریا پور ملک احمد کی مسجد سے تقریبا 60 افراد ، شاہ پور شب راتی شاہ مسجد سے 16، جوہا پورہ سے 30، ، مرکز دریاپور سے 28، اور 22 شاہ پور سے تعلق رکھنے والے افراد بھی طبی جانچ کرانے گئے ہیں اور انہیں کورنٹائن بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اب تک انھیں تبلیغی جماعت میں شامل جتنے بھی افراد کے نام دیے گئے تھے انہیں ٹیسٹ کرانے بھیج دیا گیا ہے لیکن اگر اور بھی نام دیے گے تو ہم 24 گھنٹے میں انھیں چیک اپ کرانے بھیج دیں گے'۔

آپ کو بتا دیں کہ گجرات میں کورونا کے فی الحال 175 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں جس میں تقریبا آدھی تعداد احمدآباد کے لوگوں کی ہے، احمدآباد میں کورونا کے کل 83 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.