ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہ صیام کا آغاز ہوچکا ہے۔ گذشتہ برس ہم میں سے کسی نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ رواں سال کورونا وائرس جیسی بیماری بھی آئیگی۔ جس سے پوری دنیا پریشان ہوجائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس رمضان میں پہلے سے زیادہ عبادت کی جائے تا کہ عید کی آمد سے قبل دنیا کورونا سے پاک کردیا جائے اور ہم جوش و خروش سے عید کی خوشیاں منائیں۔
ادھر گجرات ساہتیہ اکادمی کے رکن زین العابدین انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی با ت پروگرام میں جس طریقے سے ماہ رمضان کے فضائل اور لاک ڈاون پر عمل آوری کی بات کی ہے ۔ وہ قابل ستائش ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل آوری کی جائیگی۔
اس کے بعد زین العابدین انصاری نے احمد آباد کے وٹوہ علاقہ پہنچے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پولیس عملہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان پر پھولوں کی بارش کی۔
اس کے زین العابدین نے مقامی باشندوں کو سمجھایا کہ کورونا وائر س کے سدباب کے لئے حکوت کی جانب سے اٹھائے گئے موئثر قدم لاک ڈاون کی ہدایات پر عمل آوری کی جائے اور اپنے گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، اپنا اور اپنے ملک کا خیال رکھیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام کی فضیلت کو سمجھتے ہوئے گھر پر رہ کر ہی زیادہ سے زیادہ اپنے اوقات کو عبادات و ریاضت میں لگائیں اور اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔