ETV Bharat / state

Ahmedabad Fire Pan: احمد آباد کا فائر پان، لوگوں کی توجہ کا مرکز

یوں تو پان پُرانے زمانے سے ہی کھایا جاتا رہا ہے لیکن وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ اس کی نئی نئی اقسام اور نئے ذائقے متعارف ہوتے گئے اور آج اس کی سینکڑوں اقسام پان دکان پر ملتی ہے۔

احمد آباد کا فائر پان
احمد آباد کا فائر پان
author img

By

Published : Dec 26, 2021, 5:31 PM IST

پان تو آپ نے بہت سے کھائے ہوں گے لیکن کیا کبھی آپ نے جلتا ہوا پان کھایا ہے؟ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم یہ کس طرح کی بات کر رہے ہیں لیکن گجرات کے شہر احمدآباد میں ایک پان شاپ پر ایسا ہی پان فروخت ہوتا ہے جسے کھانے کے لیے شوق کے ساتھ ساتھ ہمت بھی ہونی چاہیے کیونکہ یہ پان کوئی عام پان نہیں بلکہ ایسا پان ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہوتی ہے۔ اسے فائر پان Fire Panکہا جاتا ہے۔

احمد آباد کا فائر پان

احمدآباد میں قریشی برادری کی شادی میں عارف والے نے اپنا پان اسٹال لگایا تھا جس میں انہوں نے مختلف اقسام کے پان رکھے تھے انہیں میں فائر پان بھی شامل تھا جو مہمانوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

اس تعلق سے عارف شیخ نے بتایا کہ گزشتہ 30 برسوں سے وہ پان کا کاروبار کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہیں شادی کی تقریب میں پان کا اسٹال لگانے کا موقع ملا جہاں انہوں نے لوگوں کو فائر پان، وینیلا، اسٹرابیری چاکلیٹ، سنگھاڑا اور میٹھا پان کھلایا ہے۔

واضح رہے کہ پان پرانے زمانے سے ہی کھایا جاتا رہا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی نئی نئی اقسام اور ذائقے بھی سامنے آتے گئے۔

ایسے میں خاص طور سے سے فائر پان ان دنوں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کے بنانے کا انداز بھی جداگانہ ہے۔ اس میں الائچی، سُپاری، ماؤتھ فریشنر، گلقند وغیرہ ڈالے جاتے ہیں۔ اس کے بعد اس میں لونگ ڈال کر لائٹر سے اس میں آگ لگائی جاتی ہے اور کھانے والے کے منہ میں ڈال دیا جاتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.