ETV Bharat / state

احمدآباد: جشن عید میلاد النبیؐ پر کوئز مقابلہ کا انعقاد - احمد آباد میں کوئز مقابلہ کا انعقاد

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر احمدآباد فیسٹیول کمیٹی کی جانب سے ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں دسویں جماعت سے لے کر کالج تک کے طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

جشن عید میلاد النبی پر کوئز مقابلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 1:29 PM IST

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ہر سال ملک بھر میں شاندار جلوس نکالا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کے سبب امسال جلوس محمدی نہیں نکالا جائے گا، ایسے میں احمدآباد میں عید میلادالنبیؐ کا جشن منانے کے لیے احمدآباد فیسٹیول کمیٹی کی جانب سے پیغام محمد، پیغام محبت کی تھیم پر ایک کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں دسویں جماعت سے لے کر کالج تک کے تمام طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

جشن عید میلاد النبی پر کوئز مقابلہ کا انعقاد
اس تعلق سے کوئز مقابلے کا اہتمام کرنے والے میونسپل کونسلر شاہ نواز شیخ نے کہا کہ کورونا کے سبب بڑے پیمانے پر جلوس نہیں نکالا جائے گا ۔اس لیے ہم نے بچوں میں نبی کریم کی زندگی اور ان کے پیغام کے تعلق سے بچوں میں دلچسپی اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا ہے جس کے لیے ایک فارم بنایا گیا ہے۔ اس فارم کو بھر کر بچوں کو ہماری آفس میں جمع کروانا ہے اور عید میلاد کے روز سب سے بہتر طریقے سوال کا جواب لکھنے والے طلبا کو انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازہ جاے گا۔اس کوئز مقابلے میں حصے لینے کے لیے بڑی تعداد میں طلبا فارم حاصل کرنے پہنچ رہے ہیں اور ان طلبا کا کہنا ہے کہ ہر سال جشن عید میلاد النبی پر ہم جلوس و تقاریب میں حصہ لیتے تھے لیکن اس سال یہ ممکن نہیں ہے۔اس لیے ہم اس سوالیہ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہم ان تمان سوالوں کے جوابات بالکل صحیح دیں گے اور عید میلاد النبی پر انعام بھی حاصل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.