ETV Bharat / state

Mehboob Qureshi ڈاکٹر محبوب قریشی اور ڈاکٹر شیوم مشرا ویتنام میں ہوچی منہا انٹرنیشنل یوگا ایوارڈ سے سرفراز - وگا اسپورٹس فاؤنڈیشن گجرات کے صدر

ہندوستان کے ڈاکٹر محبوب قریشی اور ڈاکٹر شیوم مشرا کو ویتنام میں ہو چی منہا انٹرنیشنل یوگا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ Vietnam Ho Chi Minh International Yoga Award 2023

ڈاکٹر شیوم مشرا اور ڈاکٹر محبوب قریشی کو ویتنام میں ہو چی منہا انٹرنیشنل یوگا ایوارڈ 2023 ملا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 1:39 PM IST

ڈاکٹر شیوم مشرا اور ڈاکٹر محبوب قریشی کو ویتنام میں ہو چی منہا انٹرنیشنل یوگا ایوارڈ 2023 ملا

احمدآباد: یوگا اسپورٹس فاؤنڈیشن گجرات کے صدر محبوب قریشی نے بتایا کہ 29/10/2023 کو ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقدہ آسنا وا فلو یوگا انٹرنیشنل چیمپئن شپ 2023 میں ایوارڈ حاصل ملنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ اس سے لوگوں کو اس فیلڈ میں مزید دلچسپی پیدا ہو گی۔ ڈاکٹر شیوم مشرا جو یوگا اسپورٹس فاؤنڈیشن آف انڈیا اینڈ انٹرنیشنل کے جنرل سکریٹری اور عالمی ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ محبوب قریشی جو یوگا اسپورٹس فاؤنڈیشن گجرات کے صدر ہیں، انہیں اور مجھے قومی اور بین الاقوامی سطح پر یوگا کے میدان میں بیش بہا خدمات اور کامیابیوں کے لیے ہو چی منہ انٹرنیشنل یوگا ایوارڈ 2023 ہنوئی (ویتنام) میں یوگا اسپورٹس فاؤنڈیشن کی بین الاقوامی صدر میڈم "ہونگ ین" جو کے ذریعہ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ بین الاقوامی یوگا کے میدان میں شاندار کارکردگی کے لیے ویتنام کا سب سے باوقار ایوارڈ ہے جو پورے بھارت اور گجرات کے لیے فخر کی بات ہے ہو چی منہ" ویتنام کے باباے قوم اور ویتنام کے مہاتما گاندھی کی طرح آزادی پسند تھے، ان کی تصویر ویتنام کی کرنسی پر چھپی ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر ہم کافی خوش ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Inaugurated Developmental Works وزیراعظم نے ایکتا نگر میں 196 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

یوگا اسپورٹس فاؤنڈیشن آف انڈیا اینڈ انٹرنیشنل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیوم مشرا نے بتایا کہ بھارت میں سے مجھے اور ڈاکٹر محبوب قریشی کو ویتنام میں ہو چی منہ انٹرنیشنل یوگا ایوارڈ 2023 حاصل ہوا۔ یہ ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ 29 اکتوبر کو ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقدہ آسنا وا فلو یوگا انٹرنیشنل چیمپئن شپ 2023 میں تقریبا 261 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.