ETV Bharat / state

چنڈولا تالاب کو حکومت گجرات نے ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کرلیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 2:07 PM IST

احمد آباد کے دانی لمڑا علاقے میں موجود چنڈولا تالاب کو حکومت نے ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کر لیا ہے۔ اس خبر سے لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ اب اس تالاب کو بھی بہت جلد ڈیولپ کیا جائے گا اور یہاں پر مقامی لوگوں کے لیے روزی روٹی حاصل کرنے کے مواقعے بڑھ سکیں گے۔ Chandola Pond has been included in the World Heritage by the Government of Gujarat

Chandola Pond has been included in the World Heritage by the Government of Gujarat
Chandola Pond has been included in the World Heritage by the Government of Gujarat
چنڈولا تالاب کو حکومت گجرات نے ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کرلیا

احمد آباد: احمد آباد کے شاہ عالم درگاہ سے متصل چنڈولا تالاب 1200 ایکڑ پر محیط گول تالاب ہے جسے شاہ عالم درگاہ کو تعمیر کرنے والے تاج خان نرپلی کی اہلیہ تاج خان نری علی نے تعمیر کرایا تھا۔ جب آشا بھیل نے احمد آباد میں اشاول کی بنیاد رکھی تھی تب اس تالاب کو تعمیر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں گجرات حکومت نے اس تالاب کو ڈیولپ کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اسے ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ ہم بے حد خوش ہیں کہ ہماری برسوں پرانی مانگ کو پورا کیا گیا اور چنڈولا تالاب کو ہیریٹیج میں شامل کیا گیا۔ اس کو بھی کانکریہ کی طرح ڈیولپمنٹ کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ شاہ عالم درگاہ سے جڑا ہوا ہے تو جو لوگ بھی شاہ عالم درگاہ میں زیارت کرنے آئیں گے وہ چنڈولا تالاب کی بھی سیر کریں گے اور اور پوری دنیا کے لوگ اس تالاب کو دیکھنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Chandola Lake Issue چنڈولا تالاب کے کنارے آباد غریب عوام کا مستقبل خطرے میں

اس کے ساتھ ہی شاہ عالم درگاہ کی زیارت بھی کریں گے اور اپنی مراد پائیں گے۔ ہم گزشتہ کئی سالوں سے مانگ کر رہے تھے کہ اس تالاب کا ڈیولپمنٹ کیا جائے۔ ہماری مانگ کو حکومت نے قبول کر لیا ہے اب اس تالاب کے ڈیولپ ہونے سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگاری بھی حاصل ہوگا اور اس کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو کافی فائدہ بھی پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ چنڈولا تالاب کے کنارے ایک لاکھ سے زیادہ جھگی جھوپڑیوں میں لوگ آباد ہیں تو جن کے پاس بھی ڈاکیومنٹ ہیں۔ انہیں سرکاری آواس یوجنا کے تحت مکانات فراہم کیے جائیں اور انہیں اچھے مکانات میں رہنے کا موقع دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.