ETV Bharat / state

احمدآباد کے تین اور علاقے ریڈ زون میں شامل - گجرات میں کورونا وائرس

احمد آباد کے میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ 'ریڈ زون میں مزید 3 وارڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ احمدآباد میں پہلے ہی 6 وارڈ ریڈ زون میں تھے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب سرس پور، اساروا، گومتی پور کو بھی ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔'

احمدآباد کے تین اور علاقے ریڈ زون میں شامل

author img

By

Published : May 1, 2020, 4:51 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ ہ رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 313 مثبت کیسز درج کئے گئے ہیں۔ ریاست میں کوویڈ 19 کے کل کیسز کی تعداد 4395 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 124 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 مریضوں میں سے پانچ افراد نے دم توڑ دیا ہے۔ وہیں اپنے گھر واپس جانے والے مریضوں کی تعداد 613 ہوگئی ہے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجئے نہرا نے اپنے بلیٹن میں کورونا کی حالت کے بارے میں جانکاری دی۔

آج گجرات سمیت ملک بھر کے اضلاع کو ریڈ ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جس پر احمد آباد میں میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ 'ریڈ زون میں مزید 3 وارڈ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ احمدآباد میں پہلے ہی 6 وارڈ ریڈ زون میں تھے، اب سرس پور، اساروا، گومتی پور کو بھی کورونا مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔'

احمد آباد میں کورونا کی حالت سے آگاہ کرتے ہوئے وجئے نہرا نے بتایا کہ 'اب تک شہر میں 28034 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ 10 لاکھ کی آبادی پر 4000 سے زیادہ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ جو گجرات کے لئے بہت اچھی چیز ہے۔

نہرا نے کہا کہ'احمدآبادیوں کو کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، محض ایک احتیاطی اقدام اٹھائیں۔'

وجئے نہرا نے کہا کہ 'ہر احمدآبادیوں کو آج سے ایک عہد لینا چاہئے کہ وہ ماسک، معاشرتی فاصلے، سینیٹائزیشن کا ہمیشہ ِخیال رکھیں اس کے بغیر وہ گھر سے باہر پیر تک نہیں رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' آج سے شہر میں ہر ہاکر، دکاندار کے لئے ماسک لازمی کر دیئے گئے ہیں اور اگر کوئی قواعد پر عمل نہیں کرتا ہے تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔ اس وقت شہر میں اس آپریشن میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی 104 ٹیمیں شامل ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.