احمدآباد کے شرے اسپتال میں آتشزدگی معاملے پر آج شکایت درج ہونے کے بعد ایف ایس ایل کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے۔ ایف ایس ایل کی رپورٹ میں سب سے بڑی خامی سامنے آنے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں.
ایس ایل کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رات کو آگ لگنے کے وقت اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی شمالی اور جنوبی دیوار میں موجود کھڑکیاں اسکرو سے بند کی گئی تھیں۔ جس کی وجہ سے دھواں باہر نہیں نکل سکا اور دم گھٹنے کی وجہ سے وہاں موجود تمام مریضوں نے دم توڑ دیا نیز اس اسپتال میں فائر این او سی نہیں لیا گیا تھا۔ اسپتال میں الارم بھی نہیں تھا۔ اسپتال میں فائر الارم نہیں ہونے کی وجہ سے تمام مریضوں کو اس حادثے کا شکار ہونا پڑا۔ اگر کوئی خطرے کی گھنٹی ہوتی تو ریسکیو آپریشن تیزی سے انجام دیا جا سکتا تھا.
اس پورے معاملے پر نورنگ پورہ پولیس نے شرے اسپتال کے ٹرسٹی بھرت مہنت کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ نورنگ پورا پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 336 ،337، 338، 304(A) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اس معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے۔