احمد آباد میں واقع وی ایس اسپتال کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے بند کر رہی ہے اور اسی اسپتال کے احاطے میں سردار ولبھ بھائی پیٹل نامی ایک پرائیوٹ اسپتال کی تعمیر کردی گئی ہے اور نجکاری کے اس مہم کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔
احمد آباد میں عام آدمی پارٹی کے صدر امجد خان نے کہا کہ ہم نے 4 مارچ کو وی ایس اسپتال کو از سر نو میں دوبارہ مریضوں کا علاج شروع کرنے کے لیے میمورینڈم سپرد کیا گیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کی گیا، اس لیے آج کثیر تعداد میں عآپ کارکنان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
عآپ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن اور حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد از جلد دوبارہ وی ایس اسپتال میں پہلے جیسی سہولیات و خدمات کو بحال نہیں کیا گیا تو ہم وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں گے اور گلی گلی میں جاکر وی ایس اسپتال کو بچانے کی تحریک چلائیں گے۔
وہیں عآپ کارکن میہول دوے نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وی ایس اسپتال کو بند کرنے کی شازس کی جارہی ہے۔یہاں مفت میں علاج کیا جاتا ہے اور بے حد کم فیس میں مریض کا علاج ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پورے گجرات سے لوگ یہاں علاج و معالجے کے لیے آتے ہیں، لیکن جب سے اسے بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تب سے وی ایس اسپتال کے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے اور نئی ایس وی پی اسپتال میں غریبوں سے زیادہ فیس کی رقم وصول کی جارہی ہے ہم اسی کے خلاف میدان میں اتریں گے۔