ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کافی تیزی سے اضافہ بھی درج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4300سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4369 کے پار پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 485 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست گجرات میں اب تک کل 2 لاکھ 56 ہزار 850 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 516 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 709 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 5967 معاملے ایکٹیو ہیں، جن میں سے 52 مریض جہاں وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 5915 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں99، سورت میں 86، وڈودرا میں 7، گاندھی نگر میں 9، بھاونگر میں 6، بناس کانٹھا میں 0، راجکوٹ میں 51، پاٹن میں 2، امریلی میں 2، جام نگر میں 9، مہسانہ میں جب کہ کَچھ میں 11 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔