ریاست گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں اب تک 18117 افراد کورونا کی گرفت میں آچکے ہیں جبکہ اب تک 1122 افراد اس بیماری کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 485 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے لڑ کر 318 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اسی طرح گجرات کے ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 12212 پر پہنچ چکی ہے۔
واضح رہےکہ پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن کے شروعات کے ساتھ ہی گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ اب احمدآباد کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی زیادہ کورونا مثبت مریض درج کیے جا رہے ہیں۔ احمدآباد میں 290 معاملے، سورت میں 77، وڑودرا میں 34، گاندھی نگر میں 39، بناس کانٹھا میں 10، کھیڑا، پاٹن میں 5-5، بھاؤ نگر، مہسانہ میں 4-4، پنچ محل بھروچ میں 3-3، راجکوٹ ارولی اور نوساری میں 2-2 اور سابر کانٹھا، داہود، جونا گڑھ، سوریندر نگر میں 1-1 معاملے درج کیے گئے ہیں۔