گجرات میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 4410 ہوگئی ہے وہیں 24 گھنٹوں کے دوران 1 شخص ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کوروناوائرس کے 427 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 263475 ہو گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 360 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2429 ہے۔ جس میں سے 35 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 2394 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 96 سورت میں 61 وڈودرا میں 73 گاندھی نگر میں 6 بھاونگر میں 4 بناس کانٹھا میں 2 راجکوٹ میں 44 سریندر نگر میں1 پاٹن میں0 امریلی میں 6 جام نگر میں 9 مہسانہ میں 4 کچھ میں11 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔