کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4400 کے پار پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 279 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 834 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1763 ہے جس میں سے 29 مریض وینٹی لیٹر جہاں پر ہیں، وہیں 1734 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں60، سورت میں 49، وڈودرا میں 45، گاندھی نگر میں 5، بھاؤنگر میں ، راجکوٹ میں 3، پاٹن میں، امریلی میں 3، جام نگر میں 3، مہسانہ میں 5، جب کہ کچھ میں 3 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔