ETV Bharat / state

Mass Wedding of Specially Abled Couples مختلف مذاہب کے 23 معذور جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام

author img

By

Published : May 8, 2023, 12:23 PM IST

احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے مختلف مذاہب کے 23 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا۔سماجی ادارے وکلانگ سہایک کیندر نے مسلسل پانچویں مرتبہ اس طرح کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا۔

مختلف مذاہب کے 23 معذور جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں واقع سماجی ادارہ وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے مختلف مذاہب کے 23 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کے ذریعہ ہماری طرف سے بھائی چارے کی مثال پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس موقعے پر اجتماعی شادی کا اہتمام کرنے والے وکلانگ سہایک کیندر کے صدر بابو بھائی صابو والا نے بتایا کہ آج کے دور میں شادیاں بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔ سماج میں معذوروں کی شادی بہت مشکل سے ہوتی ہے۔ ہر ماں باپ کا خواب ہوتا ہے کہ ان کے بچوں کی شادی ہو جائے اور وہ بہتر زندگی گزاریں۔لیکن غربت اور مختلف مسائل کی وجہ سے تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلانگ سہایک کیندر نے ان کے خوابوں کو حقیقیت میں بدلنے کے لیے مختلف مذاہب کے 23 جوڑوں کی شادی کرائی۔ شادی شدہ جوڑی کو گھریلو زندگی میں استعمال ہونے والے تمام ضروریات کے سامان دیے گئے۔ اس تقریب کے قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔ بھائی چارے کی مثال پیش کی گئی۔ اس موقعے پر وکلانگ سہایک کیندر کے رکن مگن بھائی پٹیل نے بابو بھائی صابو والا کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ایک بہت اچھا قدم ہے جس سے ایک ہی منڈپ میں کم خرچ میں دھوم دھام سے شادی ہو رہی ہے۔ ادارے کی اس پہل سے ماں باپ کی پریشانیاں کم ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Unity Program In Ahmedabad جماعت اسلامی ہند اور برہما کماری سماج کا قومی اتحاد پروگرام

اس موقعے پر بزنس مین طلحہ شریش والا نے کہا کہ مجھے پہلی بار اجتماعی شادی کی تقریب میں آنے کا موقع ملا۔ اسی طرح اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری رہا تو غریب والدین کی پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ اس طرح سے نکاح سستا ہوگا تو برائیاں ختم ہوں گی۔ اس کے لیے ہم بابو بھائی صابو والا کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ ان کی ایک بہت اچھی پہلی ہے۔ اسی طرح بابو بھائی صابو والا کے کام کو حالار میمن جماعت کے صدر عبدالقادر میمن نے بھی سراہا اور مبارکباد پیش کی اور نئے شادی شدہ جوڑوں کو دعائیں دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.