ریاست گجرات کے ضلع سوراشٹر میں شدید بارش کے سبب تقریبا 19 سڑکیں تباہ ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے دو ریاستی سطح کی شاہراہوں (اسٹیٹ ہائی وے) سمیت کُل 19 سڑکیں بند ہیں۔
ریاست ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کی جانب سے آج دی گئی معلومات کے مطابق ان میں دو ایم ڈی آر (میجر ڈسٹرکٹ روڈ) اور پنچایت کی بنائی گئیں 15 سڑکیں بھی شامل ہیں۔
دو اسٹیٹ ہائی وے جام نگر اور پوربندر ضلعوں میں ہیں۔ اتنے ہی ایم ڈی آر سڑک دیو بھومی دواریکا اور پوربندر ضلعوں میں ہیں۔ 15 پنچایت کی بنائی سڑکوں میں سے آٹھ پوربندر،تین تین راج کوٹ اور جوناگڑھ اور ایک جام نگر ضلع کی ہیں۔