ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پھر اضافہ نظر آرہا ہے جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں کے بعد گجرات میں 1730 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4458 ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری جانب گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہلاک تاہم وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے 1730 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک پازیٹیو معاملے سامنے آتے جارہے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 277603 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1255 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 8318 معاملے ایکٹیو ہے، ان میں سے 67 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 8262 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 502، سورت میں 476، وروڈرا میں 142، گاندھی نگر میں 20، بھاؤنگر میں 18، بناس کانٹھا میں نو، راجکوٹ میں 117، سریندر نگر میں سات، پاٹن میں 15، امریلی میں 11، جام نگر میں 13، مہسانہ میں 16 اور کَچھ میں 19 معاملے درج ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے جبکہ ادھر کئی دنوں سے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔