ETV Bharat / state

گجرات: کورونا کے 1408 نئے کیسز درج

گجرات میں کورونا وائرس سے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں جبکہ کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

1408 new cases of coronavirus were reported in gujarat
گجرات: کورونا کے 1408 نئے کیسز درج
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 10:32 AM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3384 اموات ہوئی ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 14 مریض فوت ہوئے ہیں۔

ریاست گجرات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1408 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ کورونا مریضوں کی کل ایک لاکھ 28 ہزار 949 تک پہنچ گئی ہے وہیں دوسری جانب وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 211 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1510 افراد کو صحتیابی کے بعد مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔

فی الوقت گجرات میں 16 ہزار 354 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ 89 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ان کی حالت نازک ہے جبکہ 16265 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔

ریاست میں اب تک 40 لاکھ 48 ہزار 274 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سور ت میں176، احمدآباد میں 156، وڈودرا میں 91، گاندھی نگر میں 23، بھاونگر میں 13، بناس کانٹھا میں 44، راج کوٹ میں 102، سریندرنگر میں 20، پاٹن میں 33، امریلی میں 28، جام نگر میں 91، اور مہسانہ میں 49 اور کچھ میں 33 نئے مثبت کیسز پائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.