ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں کیونکہ گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3463 ہوگئی ہے۔
وہیں گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 1351 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ 1351 کیسز گجرات کے اب تک کے آنے والے سب سے زیادہ کیسز میں سے ایک ہے۔
گجرات میں اب تک کل 138745 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 118565 ہوگئی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1334 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16717 معاملے فعال کیسز ہیں ان میں سے 89 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور 16628 افراد کی حالت مستحکم بتائے جارہے ہیں، تاہم گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4474766 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
گجرات کے محکمہ صحت مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 176 احمدآباد میں 172، وڈودرا میں 93 گاندھی نگر میں 22 بھاؤنگر میں 19 بناس کانٹھا میں 34 راج کوٹ میں 108 سریندر نگر میں 21 پاٹن میں 28 امریلی میں 31 جام نگر میں 93 اور مہسانہ میں 48 اور کَچھ میں 26 معاملے درج ہوئے ہیں۔