اس میٹنگ میں شہر کے تزئین کاری کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم راستوں میں ڈیوائیڈربنانے، ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی سائن بورڈ وغیرہ لگانے پر روز دیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرک مجسٹریٹ نے مہم چلا کر کارپوریشن کی زمین پر لگے ہوئے ہورڈنگ کو سات دنوں کے اندر ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کو سڑک کے کنارے ہورڈنگ لگانے کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
ابھیشیک سنگھ نے شہر کی تزئین کاری کے لیے سرکاری زمین پر تھری ڈی وال پینٹنگ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
پہلے مرحلے میں سکڑیہ موڑ، مرزا غالب کالج جے پرکاش جھرنا، ڈی ایم آفس اور کاشی ناتھ موڈ کی تزئین کاری کے لیے خاکہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
میٹنگ میں ڈی ایم ابھیشیک سنگھ، نائب میئر موہن شری واستو اور میونسپل کارپوریشن کے عہدے داروں نے شرکت کی۔