ETV Bharat / state

گاندربل: عالمی یوم ویٹرنری کے موقع پر تقریب - ویٹرنری شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم اے پال

اس موقع پر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر کے ڈائریکٹر پلاننگ پروفیسر نظیر احمد گنائی نے سائنس دانوں کی سراہنا کی۔

World Veterinary Day
عالمی یوم ویٹرنری
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 3:56 PM IST

ضلع گاندربل میں واقع شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر میں عالمی یوم ویٹرنری ڈے 2021 منایا گیا۔

عالمی یوم ویٹرنری

اس موقع پر یونیورسٹی میں مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ یہاں مختلف اقسام کے مویشیوں کو پالنے والے کسانوں سے بات چیت کی گئی۔ جانوروں کی صحت سے متعلق ویبینار منعقد کیے گئے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے پروفیسر پامپوری نے ویٹرنری موضوع سے متعلق کئی جانکاریاں دیں۔ ویٹرنری شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم اے پال نے عالمی یوم ویٹرنری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سائنس دانوں سے اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے مختلف اقسام کے جانوروں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مترجم تحقیق کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: شیڈول کے مطابق دکانیں کھولنے کے احکامات، لوگوں میں ناراضگی

اس موقع پر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر کے ڈائریکٹر پلاننگ پروفیسر نظیر احمد گنائی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور انہوں نے سائنس دانوں کی تعریف کی۔

انہوں نے قابل اطلاق تحقیق، انسانی وسائل کی معیاری ترقی اور عوامی سطح پر موثر انداز پر عملدرآمد کے لیے زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.