ETV Bharat / state

World Oral Health Day گاندر بل میں ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے منعقد - گاندر بل میں ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے منعقد

گاندر بل میں ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا،اس موقع پر دانتوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے درمیان مفت برش و دیر اشیاء تقسیم کی گئیں۔

ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے
ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 8:39 AM IST

ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ضلع انتظامیہ نے چیف میڈیکل آفیسر گاندربل کے تعاون سے آج یہاں منی سیکرٹریٹ گاندربل کے احاطے میں عالمی یوم اورل ہیلتھ کے ایک حصے کے طور پر دانتوں سے متعلق آگاہی اور حفظان صحت کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا انعقاد لوگوں میں منہ کی صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ پروگرام کے دوران، ڈی سی آفس آنے والے لوگوں کو دانتوں سے متعلق دیکھ بھال اور اس سے جڑی بیماریوں سے متعلق آگا ہ کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے دانتوں کی بیماریوں سے متاثر مریضوں کو برش کرنے کی تکنیک اور حفظان صحت کے متعلق دیگر ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر مریضوں کے درمیان مفت ادویہ، منہ دھونے، حفظان صحت کی کٹس، ٹوتھ برش بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈاکٹر عامرہ ماجد نے کہا کہ ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے ہر سال منہ کی صحت سے متعلق مسائل اور منہ کی صفائی کی اہمیت کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند منہ صحت مند جسم کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے مجموعی صحت پر منہ کی صحت کے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس دوران اس بیداری پروگرام میں جو محکمہ صحت کی طرف سے عمل میں لایا گیا تھا، میں ضلع کے سیکنڑوں لوگوں خاص کر دانت کے درد میں مبتلا مریضوں نے شرکت کرکے محکمہ صحت کے افسران سے اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:World Oral Health Day: عالمی سطح پر آج منہ کی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کیمپ میں موجود ڈاکٹر وں کے ساتھ ساتھ انکے ماتحت عملے نے بھی شرکت کرکے لوگوں کی اچھی طرح سے جانچ کی گئی ہے۔ جبکہ ماہرین نے دانتوں کی اہمیت بیان کرکے اسے انسانی جسم کا ایک اہم جز قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.