معاملے کو دیکھتے ہوئے محکمۂ وائلڈ لائف گاندربل Wildlife Department Ganderbal نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے شیخ پورہ علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک تیندوے کو دیکھا۔ اس کے بعد محکمۂ جنگلی حیاتیات کی طرف سے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ Leopard Sighted at GBL Village in Ganderbal
حکام نے بتایا کہ یہاں کے محکمۂ جنگلی حیاتیات نے سندھ بل کے علاقے شیخ پورہ میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم Forest Department Launches Search Operation شروع کی ہے۔
وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایف او فیروز احمد نے بتایا کہ تیندوے کی موجودگی کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم علاقے میں پہنچ چکی ہے، جو تیندوے کو پکڑنے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے ٹیم کے لیے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، تاہم تیندوے کو زندہ پکڑنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ Leopard Sighted at GBL Village in Ganderbal