گاندربل: مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کا دورہ کرکے تولہ مولہ ڈیری پروڈیوسر کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے علاوہ کھیر بھوانی مندر پر بھی حاضری دی۔ Union MoS vists Ganderbal Dairy Farm دورے کے دوران ڈپٹی رجسٹرار ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی گاندربل نے وزیر مملکت کو ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی کے کام کے بارے میں جانکاری دی۔
دورے کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی 1982 سے کام کر رہی ہے اور اب تک کمپنی نے منافع سے 10 کروڑسے زائد مالیت کا قابل قدر منقولہ اور غیر منقولہ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا ہے۔ Union MoS vists Ganderbal مرکزی وزیر مملکت کو ڈیری فارم میں اِضافی دودھ کو ذخیرہ کرنے کے لیے ملک بینک کی سہولیات کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔
انہیں مزید بتایا گیا کہ سوسائٹی کی جانب سے مستقبل قریب میں دودھ کی پروسسنگ اور دہی کی پیکیجنگ یونٹ قائم کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت نے پرائمری لیول یونٹ کو منظم کرنے کے لئے ڈیری فارم کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے آئوٹ پُٹ میں مزید وسعت لانے پر بھی زور دیا۔Union MoS Pays Tributes At Kheer Bhawani Temple اس سے قبل مرکزی وزیر مملکت نے تولہ مولہ کے معروف کھیر بھوانی مندر میں بھی حاضری دی۔