ETV Bharat / state

Srinagar Leh Highway Update گیارہ دنوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال - زوجیلا پاس تازہ اپڈیٹ

برفانی تودہ گر آنے اور چٹانیں کھسک جانے کے سبب گزشتہ گیارہ روز تک بند رہنے کے بعد جمعرات کے روز سرینگر لیہہ قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس پیچ شاہراہ پر داماندہ مسافر گاڑیوں اور چھوٹی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

traffic-movement-resumes-on-srinagar-leh-highway-after-11-th-day
گیارہ دنوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 10:58 PM IST

گیارہ دنوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

گاندربل:وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر لہیہ شاہراہ کو گیارہ روز تک بند رہنے کے بعد شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شاہراہ کو جمعرات کے روز یک طرفہ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برفانی تودے گرنے اور خراب موسم کی وجہ سے 11 دن تک بند رہنے کے بعد سرینگر-کرگل روڈ پر یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ اس دوران درماندہ چھوٹی گاڑیوں بشمول مسافر گاڑیوں کو سونمرگ سے کرگل کی طرف جانے کی اجازت دی گئی وہیں مال بردار گاڑیوں کو ابھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ایک عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا کہ سونمرگ سے کرگل کی طرف یک طرفہ ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، اور بیتر موسم اور سڑک کے بہتر حالات کے پیش نظر ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کو جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ زوجیلا پاس پر برفانی تودے گرنے کے بعد 16 اپریل سے سینکڑوں چھوٹی گاڑیاں اور بھاری موٹر گاڑیاں بشمول ٹرک اور مسافر گاڑیاں شاہراہ کے دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں سڑک بند ہوگئی۔

مزید پڑھیں:Srinagar Leh Highway Open سرینگر لیہہ شاہرہ ٹریفک کیلئے ریکارڈ ٹائم میں کھول دی گئی

واضح رہے کہ سرینگر لیہہ قومی شاہراہ کو امسال 16 مارچ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ اس شاہراہ کو 6 جنوری کو بھاری برفباری کے سبب ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.