ETV Bharat / state

Cop Arrested While Accepting Bribe ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک پولیس اہلکار

سرینگر لیہہ شاہراہ پر سونہ مرگ کے وزنی پل کے قریب ٹریفک چیک پوائنٹ پر اے سی بھی نے کارروائی انجام دیتے ہوئے 9 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ایک ٹریفک پولیس کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا۔Traffic Cop Arrested Red Handed in Ganderbal

ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 12:59 PM IST

ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

گاندربل (جموں کشمیر) : اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونہ مرگ علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور سے رشوت لیتے ہوئے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری سونہ مرگ کے وزنی پل کے قریب ٹریفک پولیس چیک پوائنٹ پر انجام دی گئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ چیک پوائنٹ ماضی میں ایسی شکایات کی بنا پر سرخیوں میں رہا ہے۔ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات خاص کر ٹرک ڈرائیورز اکثر ٹریفک پولیس پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

بدعنوانی کو قابو میں کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کمشنر نے سونہ مرگ، وزنی پل پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرائے تھے، تاہم حکام نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کیمروں کی کبھی نگرانی نہیں کی ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا تھا کہ انہیں ویٹ برج پار کرنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار رشوت دینے کے بعد آگے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک ٹرک ڈرائیور نے کہا: ’’یہاں اگر آپ کے پاس سبھی کاغذات ہیں، پرمِٹ بھی ہے تب بھی ٹریفک پولیس اہلکار گھنٹوں روک کر آپ کا وقت ضائع کرتے ہیں، اور اگر پولیس کو آپ رشوت دیتے ہیں تو وہ آپ سے کسی بھی کاغذ یا پرمِٹ کا مطالبہ نہیں کرتے۔‘‘

مزید پڑھیں: Mobile Stealing Gang busted سرینگر میں موبائیل چرانے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش، تین افراد گرفتار

ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہو اہے کہ بدعنوانی کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے کے بعد، اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ایک ٹیم نے اس جگہ کا دورہ کیا اور ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کو ٹرک ڈرائیور سے 9000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد ایوب طورے پر ظاہر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.