ETV Bharat / state

Apni Party Convention In Ganderbal اپنی پارٹی چیئرمن الطاف بخاری کا گاندربل دورہ - کشمیر کی سیاست

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے چیئرمن و سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری و دیگر لیڈران نے گاندربل کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وادی کی دیگر سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 7:21 PM IST

اپنی پارٹی چیئرمن الطاف بخاری کا گاندربل دورہ

گاندربل: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے چیئرمن و سابق وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری نے اپنے سیاسی دوروں کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ضلع گاندربل کا دورہ کیا ہے۔ جہاں الطاف بخاری نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں پر سخت تنقید کی ۔ الطاف بخاری نے کہا کہ کچھ پارٹیاں اب بھی عوام کی فکر کرنے کے بجائے ایک طرف بھالو کی طرح گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں اور یہ پچھلے چھ سال سے مکمل سو چکے ہیں۔ ہاں اگر انہیں کہیں شکار کرنا ہوتا ہے تو یہ فورا شکار کے لیے دوڑتے ہیں اور اپنا شکار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سامنے شکار کوئی اور نہیں بلکہ عام لوگ، ووٹر ہیں ان کا شکار کرنے کے بعد انہیں کوئی پوچھتا تک نہیں۔ الطاف بخاری نے کہا کہ ان لوگوں نے ہمارا اور ہمارے بچوں کا شکار پچھلے 72 سالوں سے کیا ہے ۔ لیکن لوگ اب ہوشیار ہو چکے ہیں اور ان کی ہر ایک چال کو سمجھ چکے ہیں۔

انہوں نے گاندربل کے عوام کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اپنی پارٹی کے چیئرمن نے کہا کہ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ الطاف بخاری سچ پر چلنے والا لیڈر ہے اور سچ کی راہ پر گامزن ہے۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ لوگ ہمیں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھرپور ووٹ دے کر کامیاب کریں گے اور مجھے امید ہے کہ حکومت ہماری ہوگی اور وزیر اعلی بھی ہماری پارٹی کا ہی ہوگا۔ الطاف بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈران آج بھی لوگوں کو دھوکہ دے کر لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف معاملات کو لے کر مگرمچھ کے آنسو بہانے کے عادی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Awareness Camp in Ganderbal گاندربل میں کاریگروں کیلئے بیداری کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.