گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پولیس نے تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد میرگنڈ، کنگن میں قائم ایک دینی مدرسہ (دارالعلوم) کے اُستاد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ اُس کے نابالغ فرزند، جو کنگن کے ایک دینی مدرسہ میں زیر تعلیم ہے، کی بے رحمی کے ساتھ پٹائی کی گئی۔ پولیس نے تحریری طور شکایت موصول ہونے کے بعد معاملہ درج کر لیا۔ Student Beaten FIR Registered Against Teacher
اطلاعات کے مطابق محمد صدیق چیچی ساکن ووڈر، کنگن نے پولیس اسٹیشن کنگن میں تحریری شکایت درج کی جس میں درخواست دہند ہ نے الزام عائد کیا کہ 10 اکتوبر پیر کو ایک مقامی دینی مدرسہ کے ایک معلم ریاض احمد کھٹانہ ولد محمد یوسف کھٹانہ ساکن ووڈرکنگن نے اُس (شکایت کنندہ ) کے ’’نابالغ فرزند کی محض اس بنا پر بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کی کہ اُس نے مدرسہ کے ڈریس کوڈ کے تحت 'خان ڈریس' نہیں پہنا تھا۔‘‘ Student Beaten FIR Registered Against Teacher in Kangan
- مزید پڑھیں: اردو ٹیچرپرطالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام
پولیس کے مطابق تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد ملزم کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا جبکہ اُس کیخلاف تھانہ پولیس کنگن میں ایف آئی آر زیر نمبر 164/2022کے تحت آئی پی سی کے سیکشن 341،323اور جے جے (جووینائل جسٹس) ایکٹ کے تحت مقدہ درج کیاگیا اور اس سلسلے میں کنگن پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔