گاندربل (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سیما سرکشا بل (ایس ایس بی) کی 13بٹالین کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت دگنی بل اور واکورہ دیہات میں کمیونٹر ویلفیئر پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ایس بی کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے کیمپ میں آئے لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا علاوہ ازیں ایک ویٹرنری کیمپ کے دوران موشیوں کا بھی معائنہ کیا گیا جبکہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔
قبل ازیں ایس ایس بی کے زیر اہتمام ثقافتی تقاریب منعقد کی گئی جن میں مقامی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے۔ اس موقع پر ایس ایس بی کی جانب سے سیکورٹی فورسز میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کو ٹپس دی گئیں اور ان کے لیے خصوصی ورکشاپ کا بھی اہمتام کیا گیا۔ بعد ازاں کمیونٹی ویلفیئر پروگرام کے تحت مہمان خصوصی کی جانب سے بائز مڈل اسکولوں - باکورہ اور وارپوہ - میں ایک ایک کمپیوٹر سیٹ تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ 13 بٹالین ایس ایس بی دگنیبل کی جانب سے ایک پری ریکروٹمنٹ بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس دوران مقامی نوجوانوں کو مختلف سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں بھرتی کے عمل کے بارے میں بتایا گیا۔
مزید پڑھیں: Free Medical Camp سی آر پی ایف کی جانب سے گنگن میں مفت طبی کیمپ منعقد
مقامی باشندوں نے ایس ایس بی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی سراہنا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ ادھر، ڈی آئی جی، ایس ایس بی نے پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سبھی آرمڈ فورسز کی جانب سے منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس ایس بھی ان پروگرامز کے انعقاد میں پیش پیش ہے اور آئندہ بھی ان پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔