گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کلن گنڈ علاقے میں منگل کی صبح بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کلن گنڈ علاقہ میں آج صبح مٹی کے تودے گرنے کے بعد شاہراہ کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ Fresh mudslide at Kullan Gund of Srinagar Leh highway
یہ بھی پڑھیں: Jammu Srinagar National Highway Updates: جموں سرینگر قومی شاہراہ بند، بڑی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ
انہوں نے کہا کہ 'مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جبکہ شاہراہ کی بحالی کے لیے اس شاہراہ کی دیکھ ریکھ پر تعینات بیکن کے مزدور، انجینئر اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ اس دوران شاہراہ پر سیکنڑوں کی تعداد میں لداخ سے آنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ درجنوں امرناتھ یاتریوں کی گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ Srinagar Leh National Highway Updates