ETV Bharat / state

Srinagar Leh Highway Closed زوجیلا پاس کے قریب برفانی تودا گر آنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند - زوجیلا پاس تازہ خبر

زوجیلا پاس پر مختلف مقامات پر برف باری اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے حکام نے سرینگر لیہہ قومی شاہراہ کو احتیاطی طورپر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

Srinagar Leh highway closed after avalanches in Zojjila Pass
زوجیلا پاس کے قریب برفانی تودا گر آنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
author img

By

Published : May 24, 2023, 10:33 PM IST

گاندربل: سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر بدھ کے روز برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زوجیلا میں بدھ کے روز تازہ برف باری کے بعد زوجیلا پاس پر بجرن نالہ کے قریب برفانی تودا گر آیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زوجیلا پاس پر مختلف مقامات پر برف باری اور برفانی تودے گر نے کی وجہ سے شاہراہ کو احتیاطی طورپر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں شدید بارشوں کے بعد کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث رامبن میں کیفٹیریا موڑم، مہاڑ و دیگر مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئیں جس کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: Srinagar Jammu Traffic Update مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو 26 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق وادی میں 25 اور 26 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بعد دوپہر کے بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے، بعد ازاں وادی میں 27 سے 30 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.