ETV Bharat / state

Snowfall in Varus Area of Kashmir:گاندربل اننت ناگ اور کشتواڑ میں برفباری

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 5:52 PM IST

جموں وکشمیر کے گاندربل اننت ناگ کشتواڑ میں تازہ برف باری کے دوران سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جبکہ مقامی لوگ کئی مشکلات کا سامناکررہے ہیں۔ Snowfall in Varus Area of Kashmir

برفباری
برفباری
گاندربل اننت ناگ اور کشتواڑ میں برف باری

گاندربل پولیس کو ایس ایچ او لار گلزار احمد کو سرپنچ ولیوار گاندربل کا فون آیا کہ ایک مریضہ نسرینہ بیگم ساکنہ چونٹوالیوار لار کا ڈاکٹروں نے کچھ دن پہلے آپریشن کیا ہے اور اسے اب کچھ پریشانی درپیش ہو رہی ہے ۔ لیکن شدید برف باری کی وجہ سے ہم مریض کو اسپتال منتقل نہیں کر پارہے ہیں۔ اس کال کے بعد ایس ایچ او گلزار احمد اپنی سرکاری گاڑی اور اسکارٹ کے ساتھ موقع پر پہنچے اور وہ مریض کو پی ایچ سی لار میں لے گئے جہاں سے اسے نجی گاڑی میں سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگ پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہیں۔

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں تازہ برف باری جاری ہے کشتواڑ میں برفباری کل رات سے جاری ہے۔اس دوران کشتواڑ کے میدان میں کچھ بیرونی ریاست کے سیاح بھی برف باری کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھنے کو ملے۔سیاحوں نے بتایا کہ آج تک برف ٹیلیویژن تا سوشل میڈیا پر ہی دیکھی تھی پر زندگی میں پہلی مرتبہ آج جموں کشمیرمیں دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کا ضلع کشتواڑ میں بہت ہی اچھی جگہ ہے لوگوں سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ کشتواڑ ضلع کا برفباری میں رخ کریں اور برف کے ساتھ ساتھ چوگان میدان کا بھی لطف اٹھائیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے۔کئی روز تک موسم مسلسل ابر آلود رہنے کے بعد 24 جنوری کو میدانی اور بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے برفباری ہو رہی تھی۔

ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقوں سمیت سیاحتی مقام پہلگام کے اوپری حصوں ،کوکرناگ ،ڈکسم ،سنتھن ٹاپ ،مرگن ٹاپ ،متی گاؤرن کے علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے ۔۔جس کے سبب مذکورہ مقامات کے متصل رہائشی علاقوں میں معمول زندگی متاثر ہوئی ہے۔برفباری کے بعد دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی ہے۔

رام بن کے پنتھیال کے مقام پر مسلسل پسیاں گر آنے کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل کر دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں روک دی گئی۔متعلقہ محکمہ کی جانب سے شاہراہ کو قابل آمدو رفت بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Srinagar Jammu Highway Traffic Update سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں درماندہ، مسافر پریشان
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ وادی میں 24 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے اور 26 سے28 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.