مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع ددرہامہ علاقے میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک شخص کی موت کورونا وائرس کی مہلک بیماری کی وجہ سے ہوئی تھی جس سے ددرہامہ علاقے میں اموات کی تعداد دو تک پہنچ گئی۔
اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ گاندربل کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندربل: 'بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں'