ETV Bharat / state

Two Minors Rescued in Ganderbal: مانسبل جھیل میں پھنسے دو کمسن بچے بازیاب

author img

By

Published : May 23, 2022, 5:38 PM IST

ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے مانسبل جھیل میں پھنسے دو کمسن بچوں کو صحیح سلامت بازیاب Two Minors Rescued in Ganderbal کر لیا گیا۔

SDRF Rescued Minors in Ganderbal
SDRF Rescued Minors in Ganderbal

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مانسبل جھیل میں پھنسے دو کمسن بچوں کو بازیاب کر لیا۔ SDRF Rescued Minors in Ganderbal حکام نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے دوران دو کمسن بچے مانسبل جھیل میں پھنس گئے، تاہم کوئیک ری ایکشن ٹیموں (او آر ٹی) نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دونوں کو بازیاب کر کے محفوظ مقامات منتقل کیا۔

نسبل جھیل میں پھنسے دو کمسن بچے بازیاب

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بعد دوپہر تیز ہواؤں کے دوران دو نابالغ بچے جھیل میں پھنس گئے تھے۔ Minors Rescued in Manasbal lake انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو صحیح سلامت بازیاب کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے عوام سے مانسبل جھیل میں جانے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی تھی۔

دریں اثنا حکام نے تیز ہوائوں، بارشوں کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں سے آبی ذخائر سے لطف اندوز ہونے کے لیے کشتی کے ذریعے سفر سے گریز کرنے کی تلقین کرنے کے علاوہ سیاحوں خصوصاً ٹریکرز کو موسم بہتر ہونے تک ٹریکنگ معطل کرنے کا مشورہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.