گاندربل: سب ضلع مجسٹریٹ کنگن کو مبینہ طور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر گاندربل کے دفتر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’ورک کلچر‘‘ کو بہتر بنانے اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے افسران کو ایک واضح پیغام دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ نے ایس ڈی ایم کنگن محمد منیر بٹ کو ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام نہ دینے کی پاداش میں ڈی سی آفس گاندربل کے ساتھ منسلک کر دیا۔ SDM Kangan attached with DC Office Ganderbal
اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ایک حکم نامہ 478/DCG نمبر جاری کیا ہے۔ ایس ڈی ایم کنگن، محمد منیر احمد کو اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر ڈی سی آفس کے ساتھ منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ڈی ایم سے اس بارے میں وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔ جبکہ حکم نامے کے مطابق ایس ڈی ایم کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لیا گیا اور اسے غیر تسلی بخش پایا گیا۔ بعد ازاں، انتظامیہ کے مفاد میں، وہ اگلے احکامات تک فوری طور پر ڈی سی آفس کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
مزید پڑھیں: JKAS officer Suspended قابل اعتراض الفاظ ادا کرنے پر جے کے اے ایس افسر معطل
حکمنامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عابد اقبال ملک کو اگلے احکامات تک ایس ڈی ایم کنگن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر تسلی بخش کارکردگی، غیر حاضری سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔