ETV Bharat / state

گاندربل: محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - برنابغ کنگن علاقے میں بجلی کی مسلسل کٹوتی

احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ' برنابغ کنگن علاقے میں بجلی کی مسلسل تخفیف سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسلسل تخفیف سے یہاں لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔'

گاندربل: محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 7:30 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے برنابغ کنگن علاقے کے لوگوں نے آج محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کو کئی گھنٹوں کے لئے بند کر دیا۔

گاندربل: محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ' مذکورہ علاقے میں بجلی کی مسلسل تخفیف سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بجلی تخفیف سے یہاں لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔'

احتجاج میں شامل خواتین نے بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بجلی ٹرانسفارمر کو اپگریڈ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم انتظامیہ اس طرف دھیان نہیں دے رہی ہے۔

انہوں کہا کہ علاقے میں 100 واٹ کا بجلی ٹرانسارمر نصب ہے لیکن اس سے کچھ بھی فائدہ نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں جلد سے جلد 250 KV ٹرانسفارمر لگا کر لوگوں کی پریشانیوں کو دور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز کانفرنس کا گپکار الائنس کو الوادع

وہیں، پولیس اور بجلی محکمہ کے ملازمین نے احتجاج کر رہے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ' وہ جلد از جلد مذکورہ علاقے کا مسئلہ حل کریں گے۔'

انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.