ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: چھٹے مرحلے کے لیے پولنگ عملہ روانہ - urdu news of kulgam

جموں و کشمیر میں کل چھٹے مرحلہ میں پنچ، سرپنچ اور ڈی ڈی سی انتخاب ہونے ہیں، جس کی وجہ سے آج گاندربل اور کولگام کے بلاکوں میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر پولنگ عملے کو سیکیورٹی کے ساتھ متعدد پولنگ مراکز پر روانہ کیا گیا ہے۔

Polling staff depart for the sixth phase of ddc election
ڈی ڈی سی انتخابات: چھٹے مرحلے کے لیے پولنگ عملہ روانہ
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 9:54 PM IST

جموں و کشمیر میں کل چھٹے مرحلہ میں پنچ، سرپنچ اور ڈی ڈی سی انتخاب ہونے ہیں، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور پولنگ عملے کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو پولنگ مراکز پر روانہ کیا جارہا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: چھٹے مرحلے کے لیے پولنگ عملہ روانہ

اس ضمن میں گاندربل میں سکیورٹی اور ملازموں کو آج منیگام پولیس اسکول سے پولنگ مراکز کے لیے روانہ کیا گیا،اس دوران ڈی سی گاندربل، اے ڈی سی گاندربل اور اے ایس پی گاندربل بھی موجود تھے۔

گاندربل کے ضلع کمشنر شفقت اقبال نے کہا کہ صفا پورہ میں 32 پولنگ مراکز ہیں جبکہ انتخابی میدان میں کل 54 امیدوار ہیں اور رائے دہندگان کی تعداد 9362 ہے۔

وہیں ضلع کولگام کے پہلو بلاک میں بھی کل ڈی ڈی سی انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے سیکورٹی اور پولنگ عملہ کی روانگی کو یقینی بناتے ہوئے پولنگ کو احسن طریقے سے انجام دلانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

ضلع میں کل شام سے برفباری ہونے کی وجہ سے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برف جمع ہونے کے بعد برف ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے تاکہ پولنگ کو احسن طریقے پر منعقد کیا جائے۔

واضح رہے کہ پہلو میں کُل رائے دہندگان کی تعداد 19042 ہیں، جو کہ ڈی ڈی سی کے 8 اُمیدوار اور سرپنچ کے 11 امیدواروں کا فیصلہ کرینگے۔

واضح رہے کہ چھٹے مرحلے کے لیے 2071 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 1208 جموں ڈویژن میں اور 863 کشمیر ڈویژن میں ہیں۔

اس مرحلے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے سے ہوگی۔ جبکہ دن کے دو بجے ووٹنگ اختتام پذیر ہوگی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی 31 حلقوں کے لیے 7 لاکھ 48 ہزار 3 سو ایک رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 90 ہزار 4 سو 32 مرد اور 3 لاکھ 57 ہزار 8 سو 69 خواتین شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.