ETV Bharat / state

گاندربل میں پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ

جموں و کشمیر میں محکمہ پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے بالخصوص منشیات کے خلاف مہم جاری رہتی ہے اور آئے دن جرائم کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔

گاندربل میں پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ
گاندربل میں پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 5:22 PM IST

گاندربل:گاندربل میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران دو قمار بازوں کو گرفتار کر کے موقع پر داو پر لگی رقم بھی ضبط کی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس چوکی ناگہ بل لگاتار یہ اطلاع فراہم ہو رہی تھی کہ کچھ لوگوں نے رنگل علاقے میں ایک قمار بازی کا اڈہ قائم کیا ہے اس اطلاع کے ملتے ہی پولیس نے ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاندربل غلام حسن کی نگرانی میں انچارج پولیس پوسٹ ناگہ بل کی قیادت میں پولیس ٹیم نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دونوں قمار بازوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت نذیر احمد میر ولد غلام احمد میر ساکنہ وڑار ناگ نوشہرہ سری نگر اور تنویر احمد بیگ ولد فردوس احمد بیگ ساکنہ احمد سری نگر کے طور پر ہوتی ہے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے موقع پر2,990 کی داؤ پر لگی رقم اور تاش بھی ضبط کر کے دونوں قمار بازوں کو سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے۔ اسی حوالے سے پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 2023/241 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ہے۔ پولیس نے عوامی حلقوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اُن کے علاقوں میں ہورہے جرائم کی معلومات فراہم کیا کریں، عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کی ستائش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائی جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: گاندربل میں سرپنچ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.