جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں گپکار الائنس کی اُمیدوار سمینہ عادل نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مینڈیٹ پر کنگن سے جیت حاصل کی، تاہم آج کنگن میں ایک سیاسی ہلچل دیکھنے کو ملی جب نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر نے اچانک گپکار الائنس سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے ساتھ جو وعدے کئے گئے انہیں پورا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے سابقہ ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار کے ساتھ میٹنگ کرکے یہ فیصلہ لیا تھا کہ انہیں چیئرپرسن بننے کا موقع دیا جائے البتہ شیخ اشفاق جبار نے اس سلسلے میں صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ اس قسم کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی ہائی کمان کا آرڈر ہے جو انہیں قابل قبول ہے۔
ادھر تسمینہ عادل نے کسی دوسری پارٹی کے ساتھ جانے سے انکار کیا ہے اور بحثیت آزاد امیدوار رہ کر عوامی خدمات انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔