گاندربل:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں کسانوں کو زراعت اور کاشتکاری سے متعلق مختلف پہلوں سے واقف کرانے کے لئے ایک تقریب کا انعقا دعمل میں آیا۔ ڈائریکٹر فشریز (خصوصی سکریٹری، اے پی ڈی) جو کے ضلع گاندربل میں ایچ اے ڈی پی کے مشن ڈائریکٹر اور سپروائزر بھی ہیں، نے آج ایچ اے ڈی پی کے تحت چلائے جانے والے پروگراموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، ڈاکٹر سلمان رؤف سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں بتایا کہ ان پروگرامز کے انعقاد کا مقصدکسانوں کو زراعت سے متعلق تربیت فراہم کرانا ہے،یہ پروگرامز وادی کے تمام اضلاع میں منعقد کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کو اعلیٰ سطحی کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ 29 کاشتکاری منصوبوں سے متعلق جانکاری بھی فراہم کرانا ہے ۔
ضلع گاندربل میں 04 پروگرام پنچایت تھیرو، وائل، مارگنڈ اور سرفراؤ میں چار مقامات پروگرامزمنعقد کیے گئے۔ اس پروگرام میں کسانوں، بے روزگار نوجوانوں اور پی آر آئی کے اراکین نے شرکت کی، پروگرام میں شریک لوگوں نے معیشت کو مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی حصہ داری کو یقینی بنانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں:Krishi Vigyan Kendra Organized Awareness Camp: بارہمولہ میں کسانوں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر ڈائریکٹر فشریز نے زرعی ترقی کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ،انہوں نہ کسانوں کو ہدایت کی وہ زراعت سے متعلق تکییکی پہلوں سے واقف ہوں۔ واضح رہے کہ محکمہ فشریز پورے کشمیر میں بالخصوص گاندربل میں اسٹنٹ فشریز گاندربل کی سربراہی میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلئے پابند عہد بند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع میں کئی نوجوانوں نے مذکورہ محکمہ کی طرف سے دی جانے والی اسکیموں کا فائدہ اٹھا کر خود روزگار کمانے کے لائق ہو چکے ہیں۔