ETV Bharat / state

Maha Pooja in Ganderbal: نارائن باغ شادی پورہ میں وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا - مہا پوچا نارائن باغ شادی پورہ

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے نارائن باغ شادی پورہ میں وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہا پوجا میں آندھراپردیش سے آئے ہوئے سادھووں نے شرکت کی۔ یہ مہا پوچا کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئی۔Maha Pooja in Ganderbal

on-ved-dewas-maha-puja-held-in-ganderbal-kashmir
نارائن باغ شادی پورہ میں وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 10:27 PM IST

گاندربل: گاندربل کے نارائن باغ شادی پورہ میں وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ سیکنڑوں سادھو نے اس پوجا پاٹ میں شرکت کی۔ اگرچہ ہر سال ملک میں وید دیوس کے سلسلے میں پوجا پاٹ کی جاتی ہے، تاہم آج وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا گاندربل کے نارائن باغ میں کی گئی ہے، جہاں سیکنڑوں کی تعداد میں سادھووں نے آکر اس پوجا پاٹ میں شرکت کرکے کشمیر میں امن اور شانتی کی خاطر دعا کی۔Maha Pooja in Ganderbal

نارائن باغ شادی پورہ میں وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا

اس مہا پوجا میں آندھرا پردیش سے آۓ ہوئے سادھووں نے شرکت کی ہے۔ اس پوجا کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ گاندربل اور ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے مشترکہ طور پر ڈویژنل کمشنر کشمیر کی ہدایت پر سادھووں اور دیگر شردھالوں کی خاطر رہنے کھانے پینے اور سکیورٹی کے انتظامات کیے تھے۔

واضح رہے جس جگہ پر پوجا پاٹ کی گئی ہے وہاں پر سندھ ندی اور دریائے جہلم کا ملن ہوتا ہے اور دریائے جہلم کے درمیان ایک چنار کا درخت ہے جس کے سائے میں خوبصورت مندر واقع ہے۔

اس پوجا پاٹ کے سلسلے میں کئی پجاریوں نے کہا ہے کہ دراصل یہ پوجا پاٹ ملک کے کئی حصوں میں ہر سال انجام دیا جاتا ہیں، لیکن اس بار یہ پوجا سندھو دریا کے کنارے پر انجام دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں یہ پوجا پاٹ پہلی مرتبہ منعقد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل اور ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے لیے تمام تر انتظامات کیے تھے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ایک آفیسر نے کہا ہے کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر کی ہدایت پر یہاں شردھالوں کی مہمان نوازی، سیکورٹی انتظامات اور دیگر انتظامات کے لیے تعینات کیے گئے تھے تاکہ یہ لوگ پوجا پاٹ انجام دے سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.